اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ سانحہ احمد پور شرقیہ کے مزید 3 زخمی نشتر اسپتال ملتان میں دم توڑ گئے، جس کے بعد اس وقاعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 206ہوگئی۔
عید سے ایک روز قبل بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر پھٹنے سے سیکڑوں افراد جھلس گئے تھے۔
انتظامیہ کے مطابق نشتر اسپتال ملتان میں تاحال سانحے کے 65زخمی زیر علاج ہیں۔
فوکل پرسن ڈاکٹر عامر محمود کے مطابق گزشتہ روز بھی 5افراد زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے تھے جبکہ واقعے میں جاں بحق 70 سےز ائد میتیں شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں۔
.......
/169