اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق صہیونی آبادکار، اتوار کے روز اسلامی تقدس کو پامال کرتے ہوئے باب المغاربہ کی جانب مسجد الاقصی میں داخل ہو گئے۔
اس موقع پر صیہونی فوجیوں کا ایک دستہ حملہ آور صیہونی آبادکاروں کی حفاظت کر رہا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ صیہونی ٹولہ اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لیے مسجدالاقصی پر مسلسل حملے اور اس مقدس مقام کی بے حرمتی کر رہا ہے۔
مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملوں کے خلاف اکتوبر دو ہزار پندرہ سے تیسری تحریک انتفاضہ بھی جاری ہے جس کے دوران تین سو بیس سے زیادہ فلسطینی شہید اور سیکڑوں دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169