اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پیرس کے مضافاتی علاقے میں ایک شخص نے مسجد کے سامنے ہجوم پرگاڑی چڑھانے کی کوشش کی،تاہم راستے میں لگے بیریئرکی وجہ سے وہ کامیاب نہ ہوسکا،پولیس نے گاڑی چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا، مسجدکےباہر لگی رکاوٹ کے باعث ڈرائیور ہجوم پر گاڑی چڑھانے میں کامیاب نہ ہوسکا،جبکہ ہجوم پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی وجہ بھی اب تک سامنے نہیں آسکی ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتےلندن میں بھی ایک شخص نے مسجد کے باہرنمازیوں پر گاڑی چڑھادی تھی ۔
.......
/169