30 جون 2017 - 13:58
عراق میں داعش کی باطل حکومت کا خاتمہ : عراقی وزیر اعظم

عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی تاریخی مسجد پر عراقی فورسز کے قبضہ اور موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کے بعد عراق میں داعش کی باطل حکومت اور باطل خلافت کے خاتمہ کا اعلان کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے موصل کی تاریخی مسجد پر عراقی فورسز کے قبضہ اور موصل میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کی شکست کے بعد عراق میں داعش کی باطل حکومت اور باطل خلافت کے خاتمہ کا اعلان کیا ہے۔
عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ عراق میں اب داعش کی کوئی جگہ نہیں داعش جہاں کہیں ہوں گے ہم ان تعاقب کریں گے ۔ ہم نے آج عراق میں داعش کی باطل اور خود ساختہ خلافت کا خاتمہ کردیا ہے۔ واضح رہے کہ عراق کی وزارت دفاع نے آج ایک بیان میں موصل کی آزادی اور موصل کو وہابی دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کا اعلان کیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169