اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی (IRNA) اور چین کے سرکاری خبررساں ادارے (Xinhua) کے سربراہوں نے ایک ملاقات کے دوران باہمی تعاون کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.
تفصیلات کے مطابق، ارنا نیوز ایجنسی منیجنگ ڈائریکٹر 'محمد خدادی' جو ایشیا میں رابطے اور اعتماد سازی کے اقدامات کے بارے میں کانفرنس (CICA) کے دوسرے اجلاس میں شرکت کے لئے بیجنگ کے دورے پر ہیں، آج چین کی سرکاری نیوز ایجنسی (ژنہوا) کے سربراہ 'سای منگ چاو' کے ساتھ ملاقات کی.
اس موقع پر فریقین نے ارنا اور ژنہوا نیوز ایجنسیوں کے درمیان پیشہ ورانہ تعاون اور مختلف شعبوں میں مشترکہ سرگرمیوں کو مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا.
واضح رہے کہ ارنا چیف محمد خدادی نے سیکا تنظیم کے دو روزہ اجلاس کے موقع پر چین کے بڑے میڈیا ادارے اور مشہور روزنامہ پیپلز ڈیلی کے ایڈیٹر سمیت مختلف ممالک کے میڈیا عہدیداران اور خبررساں اداروں کے سربراہوں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲