اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے پیر کو عدلیہ کے اعلی افسران کی میٹنگ میں عالمی یوم قدس کی آمد کی مناسبت سے کہا کہ امریکہ اور اس کے علاقائی اتحادی اس وقت ایرانوفوبیا پھیلا کر عالم اسلام کی توجہ اصل دشمن یعنی صیہونی حکومت کی جانب سے ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں-
انہوں نے عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں عوام کی بھرپور موجودگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ظاہری شکل صیہونی حکومت اور تسلط پسند طاقتوں کے سازشوں کو ناکام بنا دے گی اور مسلمانوں کے حقیقی دشمن کے مقابلے میں عالم اسلام کے اتحاد کی علامت کے طور پر عالمی یوم قدس باقی رہے گا۔
عدلیہ کے سربراہ نے امریکی صدر کے سعودی عرب دورے اور ان کی طرف سے علاقائی ممالک کو ایران کے خلاف اکسانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی سینیٹ کی جانب سے ایران پر لگائے جانے والی حالیہ پابندیاں بھی، ایران سے امریکہ کی دشمنی کی علامت ہیں اور وہ اس قسم کے اقدامات بہت پہلے سے کرتا آ رہا ہے۔
آیت اللہ صادق آملی لاریجانی نے امریکہ کے اقدامات کا ایران کی جانب سے ٹھوس جواب دئے جانے پر زور دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169