18 جون 2017 - 19:03

فرانس میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق فرانس بھر میں اتوار کو پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

چار کروڑ ستّر لاکھ ووٹرز پارلیمنٹ کی پانچ سو ستتّر نشستوں پر امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔

رائے شماری کے مطابق ایوان زیریں میں صدر ایمانوئل میکرون کی جماعت کو واضح برتری ملنے کا امکان ہے۔

پارلیمانی انتخابات کے پہلے مرحلے میں صدر کی جماعت کو برتری ملی تھی جبکہ دائیں بازو کی ری پبلیکن پارٹی دوسرے نمبر پر اور میرین لی پین کی انتہائی دائیں بازو کی جماعت نیشنل فرنٹ تیسرے نمبر پر رہی تھی۔

واضح رہے کہ فرانس کی وزارت داخلہ نے ان انتخابات میں ٹرن آؤٹ ریکارڈ کم ہونے کا اعلان کیا تھا۔

.......

/169