17 جون 2017 - 12:17
عراقی دارالحکومت بغداد میں سکیورٹی فورسز نے وہابی 5 خود کش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا

عراقی دارالحکومت بغداد میں سکیورٹی فورسز نےوہابی خود کش حملے کی کوشش کو نا کام بناتے ہوئے 5 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں سکیورٹی فورسز نے خود کش حملے کی کوشش کو نا کام بناتے ہوئے 5 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق صوبائی سکیورٹی حکام کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر بغداد سے ایک سو بیس کلومیٹر پر سامرا کے مشرق میں حملہ کر کے پانچ خود کش حملہ آوروں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے خود کش حملہ آور دھماکہ خیز مواد سے بھری جیکٹوں سے لیس تھے جبکہ ان کا نشانہ سامرا میں سکیورٹی فورسز کی چوکیاں تھیں۔

.......

/169