اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان اور قطرکے درمیان مال کی براہ راست ترسیل کے لیے نئی سمندری لائن کھول دی گئی ہے جس کے بعد سعودی عرب کی قطر کے خلاف پابندیاں شکست سے دوچار ہوگئی ہیں۔ اطلاعات کے مطابق قطر اور ہندوستان کے درمیان مال کی براہ راست ترسیل کے لیے نئی سمندری لائن کھول دی گئی ہے ۔قطر کی وزارت مواصلات اور خبر رسانی کی طرف سے جاری اعلان کے مطابق نئی سمندری لائن سے بھارت کی مندرا اور نہاوا شیو بندرگاہوں اور قطر کی حماد بندرگاہ کے درمیان ہفتے میں ایک بار بحری جہازوں کی آمدورفت ہو گی ۔پہلے بحری جہاز کے ذریعے 710 کنٹینر قطر پہنچائے جائیں گے بعد میں ضرورت کے مطابق اس تعداد کو بڑھایا جائے گا ۔ واضح رہ ےکہ سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات، مصر اور بحرین کی طرف سے قطر پر بری بحری اور فضائی پابندیاں لگانے کے بعد قطر نے نئے بحری راستے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ قطر کو ترکی سمیت کئی اسلامی ممالک کی حمایت حاصل ہوگئی ہے جس کے بعد سعودی عرب کی قطر کے خلاف سآزشیں شکست اور ناکامی سے دوچار ہوگئی ہیں۔
.......
/169