13 جون 2017 - 16:37
ایرانی وزیر خارجہ کی یورپی یونین کی سربراہ سے ملاقات

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ ملاقات کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے ساتھ ملاقات کی۔

محمد جواد ظریف اور فیڈریکا موگرینی کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور جوہری معاہدے پر تبادلہ خیال کیا.اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ ایران ہرگز یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا.

اس ملاقات میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے پر عملدرآمد کرنے کا پابند ہے.

دونوں فریقین نے علاقائی ممالک سمیت شام اور قطر کی پالیسی صورتحال اور تنازعات کو کم کرنے کے لئے سیاسی مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف پیر کے روز ناروے کے دورے پر پہنچ گئے جہاں وہ اوسلو فورم میں خطاب کے علاوہ اہم عالمی شخصیات اور ممالک کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲