10 جون 2017 - 16:59
 ایران پر دہشت گردانا حملے کوشیعہ سنی رنگ دینے کی کوشش

مجتمع علماء و خطباء ممبئی اس حملہ کی اور بعض انسانی دشمن نواز میڈیا کی سازش کی مذمت کرتا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 7،جون 2017 کو ایران کی پارلیمنٹ اور امام خمینی رح کی قبر پر امریکہ، اسرائیل، آل سعود کی ایما پر ان کی اولاد کے ہاتھوں ہوئے حملہ کو عمداً شیعوں پر سنی حملہ کا رخ دے کر عالمی سطح پر بعض میڈیا بھرپور کوشش میں مصروف اور سرگرم ہوگئے ہیں.
مجتمع علماء و خطباء ممبئی اس حملہ کی اور بعض انسانی دشمن نواز میڈیا کی سازش کی مذمت کرتا ہے اور بتا دینا چاہتا ہے کہ پچھلی کچھ دھائی سے جس طرح شعیہ اور سنی کے مشترکہ دشمنوں کی کوششیں تیز ہوئی ہیں ان دونوں مسالک کے جوانوں کو آپس میں لڑانے کے لئے اُسی طرح یہ دونوں مسالک کے نوجوان نہ صرف اپنی بیداری، اتحاد کا صرف زبانی ثبوت دے رہے ہیں بلکہ عراق، شام، یمن، بحرین، نائجیریا میں مل کر دشمنوں سے مقابلہ میں جام شہادت سے بھی سیراب ہورہے ہیں.
دشمنِ شیعہ اور سنی جان لیں ان کی اس طرح کی آتش بازیوں سے نہ ملت ایران اپنے ارادوں سے متزلزل ہوگی اور نہ عالمی شیعہ سنی اسلامی بیداری و تحریک و اتحاد متزلزل ہوگا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲