3 جون 2017 - 14:56
صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک اور فلسطینی لڑکی شہید

ایک فلسطینی نوجوان لڑکی صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حیفا کے جنوب میں الخضیرہ علاقے کے ہلیا یافا اسپتال کے ایک طبی ذریعے کا کہنا ہے کہ ایک سولہ سالہ فلسطینی لڑکی، جمعرات کے روز جنین کے جنوب مغرب میں واقع میفو دوتان میں صیہونی فوجیوں کی قائم کردہ چیک پوسٹ پر صیہونی فوجیوں کی جانب سے کی جانے والی فائرنگ میں زخمی ہو گئی تھی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعے کے روز اسپتال میں شہید ہو گئی۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس فلسطینی لڑکی نے چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجیوں کو چاقو سے زخمی کرنے کی کوشش کی تھی جسے اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ فلسطین میں رمضان المبارک کے مہینے میں فلسطینیوں کے خلاف صیہونی فوجیوں کی جارحیت میں تیزی آ گئی ہے۔

.......

/169