2 جون 2017 - 12:15
ناروے کا ایران کے ساتھ سائنسی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پر زور

ناروے کے وزیر تعلیم اور ریسرچ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلیمی اور یونیرسٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے آمادہ ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ناروے کے وزیر تعلیم اور ریسرچ نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے تعلیمی اور یونیرسٹی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے لئے آمادہ ہے.

یہ بات 'توربیورن ایساکسن' نے ناروے میں تعینات ایرانی سفیر 'محمد حسن حبیب اللہ زادہ' کے ساتھ ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں فریقین نے ایران اور ناروے کے درمیان تعلیم اورسائنسی شعبے میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا.

انہوں نے ناروے کی تحقیقاتی مرکز اور ادارہ برائے بین الاقوامی علمی تعاون کا ایرانی علمی مراکز اور جامعات سے تعاون پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے تعاون سے دونوں ممالک کے علمی اور تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا.

ایرانی سفیر نے بھی دونوں ممالک کے درمیان موجود وسیع مواقعوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ناروے کے ساتھ اپنی تعلیمی اور سائنسی شعبوں میں تعلقات کی توسیع کے خواہان ہے.

انہوں نے دونوں ممالک کے جامعات کے درمیان طلباء اور ماہرین کے تبادلوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم ناروے کی مختلف جامعات میں اسلام اور ایران شناسی کے مراکز قائم کرنا چاہتے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲