2 جون 2017 - 12:10
سعودی حکام کو یمن میں ہرگز کامیابی نصیب نہیں ہو گی: ایرانی سفارتکار

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور نے سعودی عرب کی خطے بالخصوص یمن میں ظالمانہ جرائم پر مبنی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام کو ہرگز یمن میں کامیابی نہیں ملے گی.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے عرب اور افریقی امور نے سعودی عرب کی خطے بالخصوص یمن میں ظالمانہ جرائم پر مبنی پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی حکام کو ہرگز یمن میں کامیابی نہیں ملے گی.

یہ بات ''حسین جابری انصاری'' نے ایران کے انگریزی اخبار ''تہران ٹائمز'' کو خصوصی انٹریو دیتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جیسا کہ سوویت یونین کو افغانستان میں شکست ملی ویسے ہی یمن میں سعودی عرب ناکام ہوگا.

انہوں نے سعودی عرب اور بعض عرب ممالک کا خطے میں انتہاپسندیوں کی حمایت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں سے سعودی عرب اور خلیج فارس میں موجود بعض عرب ممالک نے افغانستان میں طالبان کی حمایت کرکے انتہاپسندوں کو فروغ دیا.

انہوں نے یمن پر سعودی اتحادیوں کی جارحیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے یمن کے مظلوم عوام پر مسلسل فضائی حملوں کے ذریعہ ظلم کی انتہا کردی ہے جس سے یمن میں انفراسٹراکچر مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے.

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ وہابیت کی سوچ اور نظریہ کو خطے سمیت دنیا میں پہیلانے کا مسلسل جد و جہد کررہی ہے جس کے نتیجے میں طالبان القاعدہ داعش اور النصرہ جیسے خطرناک انتہاپسند گروہیں جنم لیا ہے.

شام اور عراق میں سعودی عرب کی انتہاپسندوں اور دہشت گردوں کی مدد کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام میں سعودی عرب کی مسلسل مداخلت کی وجہ سے وہاں کے عوام مشکلات اور مسائل سے دچار ہیں.

انہوں ایران کے خلاف سعودی عرب کے پالیسیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے گذشتہ سالوں میں تیل سے حاصل ہونے والی دولت سے ایران کے خلاف گھناؤنے سازشوں میں مصروف ہے جس میں سے ایک ایران کے خلاف اسلامی ممالک کی خودساختہ اتحادی فوج کی تشکیل کے لئے ان کی ناکام کوشش ہے.

ریاض میں منعقدہ اور ناکام امریکہ اسلامی عرب کانفرنس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد صیہونی ناجائز حکومت کو تقویت پہنچانا اور مزاحمتی تحریک کو کمزور کرنا تھا.

ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کو خطے میں تنھا کرنے کی سعودی عرب کی پالیسی پہلے سے ہی شکست سے دچار ہوچکی ہے کیوں کہ خطے کے عرب اور اسلامی ممالک ایران کو صیہونی حکومت کے خلاف ایک طاقت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲