30 مئی 2017 - 14:53
دمشق کے شمال مشرقی علاقوں سے دہشت گردوں کا چوتھا اور آخری گروپ کا انخلا

شام کے دارالحکومت دمشق کے شمال مشرق میں واقع علاقے برزہ سے دہشت گردوں کے انخلا کا عمل انجام پایا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا چوتھا اور آخری گروپ جس میں چار سو پچپن دہشت گرد اور ان کے گھرانے کے پانچ سو ستّاون افراد شامل ہیں، پیر کے روز برزہ سے صوبے ادلب اور صوبے حلب کے شمال مشرق میں واقع جرابلس کے لئے روانہ ہو گیا۔

دمشق کے علاقے برزہ سے دہشت گردوں کے انخلا کا یہ عمل، حکومت شام کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے دائرے میں انجام پایا ہے۔

گذشتہ تین مرحلوں میں تقریبا پانچ ہزار دہشت گرد اپنے گھرانوں کے افراد کے ہمراہ اس علاقے سے منتقل ہوئے تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169