29 مئی 2017 - 16:45
پاراچنار، یاد شہدا و علماء اور برسی امام خمینی کی مناسبت سے تقریب کا انعقاد

مرکزی دفتر مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار میں یاد شہدا و یاد علماء خصوصاً برسی امام خمینی رح کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیاگیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کرم ایجنسی کے قبائلی عمائدین اور علماء نے کہا ہے کہ شہداء کی قربانیوں کی وجہ سے ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں، اس لئے شہداء کے بچوں سمیت یتیموں کی دیکھ بال پر بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مرکزی دفتر مجلس علمائے اہلبیتؑ پاراچنار میں یاد شہدا و یاد علماء خصوصاً برسی امام خمینی رح کی مناسبت سے ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیاگیا۔ جسمیں علماء کرام، ذاکرین، دانشور اور قبائلی عمائدین کے علاوہ دیگر عوام نے نے شرکت کی۔ مقررین نے امام راحل کی زندگی پر روشنی ڈالی، انہوں نے عوام کو امام زمانہ (عج) کے انقلاب کے تیار رہنے کی تلقین کرتے ہوئے اتفاق واتحاد میں رہنے اور لشکر سفیانی بالخصوص امریکہ اسرائیل اور آل یہود کے ناپاک سازشوں سے آگاہی کا پیغام دیا۔
 
پاراچنار میں مجلس علمائے اہلبیت پاراچنار کی جانب سے یوم شہداء کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ یوسف حسین، علامہ باقر حیدری، علامہ مظاہر حسین دانش اور قبائلی رہنما شبیر ساجدی نے کہا کہ فورسز کے جوان اور عام شہری جو دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوگئے ہیں، ان کا معاشرے پر ایک احسان ہیں کیونکہ ان شہیدوں کی وجہ سے آج ہم آزاد فضاوں میں سانس لے رہے ہیں۔ مقررین نے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امر کا اعادہ کیاکہ شہداء کا خون رائیگان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ مقررین نے کہا کہ شہداء کا خون ہمیں اتفاق و اتحاد کے ساتھ رہنے کا درس دیتی ہے اور رمضان المبارک میں صرف رضائے الہی کیلئے خدمات انجام دینے اور یتیم بچوں خصوصا شہداء کے بچوں کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ کرم ایجنسی میں ہونے والے مختلف دہشت گردی کے واقعات میں ہونے والے شہداء کے لواحقین میں تحائف بھی تقسیم کردی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲