اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کویت نے اپنی پانچ بندرگاہوں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے ساتھ سمندری اقتصادی سرگرمیوں بالخصوص بندرگاہ اور جہازرانی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا ہے.
تفصیلات کے مطابق کویت کے 'شیوخ، بوبیان اور ام النمل' کے جزائر اقتصادی، برآمدات اور درآمدات کا اہم مرکز میں تبدیل ہو گیا ہے اور کویت اس کے ذریعہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کے ساتھ مشترکہ پانی سرحدوں کے راستے سے تجارتی تعلقات کو بڑھ کرسکتا ہے.
کویتی حکومت نے اعلان کیا کہ کویت ایک کھرب سے زائد اپنی بندرگاہوں میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے اور اس حوالے سے چینی کمپنیوں نے کویت کے ساتھ وسیع مذاکرات کیا ہے.
کویتی عدالتی وزیر 'ناصر الصباح' نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، کویت اور عراق کے درمیان تین فریقی باہمی اتحاد علاقائی استحکام کے لئے فائدہ مند ہوگا.
انہوں نے کہا کہ کویت خطے میں استحکام اور ترقی کے لئے ایران اور عراق کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے.
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے مغربی صوبے ایلام اور میسوپوٹامیا اپنی پرانی تہذیبوں کے ساتھ ترقی کے لئے بنیادی ڈھانچے کے شامل ہیں اور کویت خطے کی بحالی کے لئے ایران اور عراق کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی توسیع دینے کے لئے پر عزم ہے.
ناصر الصباح نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور عراق کویت کے لئے دو اہم ممالک ہیں اور کویت خطے میں استحکام کو برقرار رکھنا، اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی بحالے کے لئے ایران اور عراق کے ساتھ باہمی تعاون کے لئے تیار ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲