26 مئی 2017 - 12:26
ایرانی صدر کی قم میں سنئیر مذہبی رہنماؤں سے ملاقاتیں، اہم امور پر تبادلہ خیال

ایران کے منتخب صدر 'حسن روحانی' نے اپنے دورہ 'قم' کے موقع پر جید علمائے دین اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے منتخب صدر 'حسن روحانی' نے اپنے دورہ 'قم' کے موقع پر جید علمائے دین اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیا.

تفصیلات کے مطابق، صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے گزشتہ روز ایران کے مذہبی شہر قم کے دورے کے موقع پر حضرت آیت اللہ صافی گلپایگانی، حضرت آیت اللہ وحید خراسانی، حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی اور حضرت آیت اللہ مکارم شیرازی کے ساتھ علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں.

اس موقع پر سنئیر ایرانی مذہبی رہنماؤں نے منتخب صدر ڈاکٹر روحانی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آپ لوگ کوشش کریں کے عوام کی خدمت بالخصوص مذہبی اور دینی لحاظ سے موثر اقدامات اٹھائیں.

سنئیر مذہبی رہنماؤں نے صدر روحانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دینی مدارس کے فرزند اور آپ کا تعلق مکتب اہل بیت علیھم السلام سے ہے لہذا عوام کی دیانت کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیں.

آیت اللہ شبیری زنجانی نے اس حوالے سے بتایا کہ بعض عناصر ملک کے اندر اور باہر بیٹھ کر عوام کے مذہبی اور دینی اعتقادات کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لہذا ایسی سازشوں سے آگاہ رہنا ہوگا.

ان ملاقاتوں میں ایرانی صدر نے گزشتہ دور کی حکومت کی کارکردگی پر روشنی ڈالی اور مذہبی رہنماؤں سے درخواست کی کہ آیندہ حکومت کے لئے اپنی موثر ہدایت اور تجویز بھی پیش کریں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲