اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے امریکی صدر کی ہرزہ سرائیوں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ ایران فوبیا پالیسی اور من گھڑت دعووں کو دہرانے سے کچھ حاسل نہیں ہوگا اور ایسی ناکام حکمت عملی کا دور ختم ہوچکا ہے.
یہ بات 'بہرام قاسمی' نے بدھ کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ مقبوضہ فلسطین کے موقع پر ایران مخالف بے بنیاد الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہرگز جوہری ھتھیارو بنانے کے عزم نہیں رکھتا جبکہ ٹرمپ بے بنیاد دعوے کرکے ایران مخالف فضا کو ہوا دینا چاہتا ہے.
ایران کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت کرنے کے امریکی صدر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ بہتر ہوگا کہ امریکی صدر یہ بات جان لیں کہ متعلقہ بین الاقوامی اداروں نے بارہا ایران کے پُرامن جوہری پروگرام کی تصدیق کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ ایران اپنے تمام وعدوں پر پابند ہے.
قاسمی نے مزید بتایا کہ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ امریکی صدر ان الزامات کو ایک ایسے علاقے اور لوگوں کے درمیان لگائے جنہوں نے مہلک ھتھیاروں کی تلفی پر نہ صرف عمل نہیں کیا بلکہ وہ مقبوضہ علاقوں میں جوہری ھتھیاروں کا مرکز بنایا ہے.
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران علاقائی امن و استحکام کے لئے اپنا تعمیری کردار ادا کر رہا ہے بالخصوص علاقائی ممالک کی باضابطہ درخواست پر انسداد دہشتگردی کے حوالے سے بھی مدد فراہم کر رہا ہے اور یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں ہے.
قاسمی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اصولی اور عملی طور پر دہشتگردی کیخلاف جنگ کا علمبردار ہے اور اگر ایران نہ ہوتا تو آج خطے اور دنیا کے مختلف علاقوں میں داعش دہشتگردوں کی حکومتیں عروج پر ہوتیں.
انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ کے علمبردار ہیں اور اس مقصد کے لئے اپنے تمام عہد اور وعدوں پر قائم رہیں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲