اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد() اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن پاکستان کا 3 روزہ تعلیمی و تربیتی مینیجمینٹ ورکشاپ 19،20،21 مئی 2017 کو درسگاہ مرکز تحقیقات و تبلیغات اسلامی جامشورو میں منعقد ہوا، جس میں موضوعاتی دروس، گروپ ڈسکشنس، تقاریر کے مقابلے، ڈبیٹ کامپیٹیشن، تقسیم انعامات، روحانی دعائیں اور مختلف پروگرام منعقد کیے گئے ورکشاپ سے خطابات حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ صادق رضا تقوی ،حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید صدیق حسین تقوی صاحب، حجۃ الاسلام والمسلیمین مولانا رضا محمد سعیدی صاحب، حجۃ الاسلام والمسلیمین مولانا سجاد علی جوّادی صاحب، حجۃالاسلام والمسلیمین مولانا نعیم حسن قمی صاحب، دانشور معظم استاد اخلاق احمد اخلاق صاحب، دانشور معظم انجینئر جناب غلام رضا جعفری صاحب، پروفیسر ڈاکٹر سجاد حسین رئیسی صاحب، دانشور معظم جناب لطف علی مہدوی صاحب، دانشور معظم علی اصغر عرفانی صاحب، دانشور معظم جناب فضل حسین اصغری صاحب (مرکزی صدر اصغریہ آرگنائیزیشن پاکستان)، پروفیسر انجنیئر نیّر حسین صاحب، پروفیسر الیاس حسین صاحب اور محترم حبدار علی حیدری صاحب (مرکزی صدر اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزشن پاکستان)نے مختلف موضوعات پر درس دیئے ۔ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں انعامات بھی تقسیم کیئے گئے۔














۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲