اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اطلاعات کے مطابق مظاہرین کی بڑی تعداد لندن میں اسرائیل کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئی اور اسرائیل کے نسل پرستانہ اور غیر انسانی اقدامات کی شدید مذمت کی۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ناجائز قیام سے مشرق وسطی کا پورا خطہ متاثر ہوا ہے اور اس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔مظاہرے کے ایک مقرر کا کہنا تھا کہ حکومت برطانیہ پچھلے انہتر سال سے فلسطینیوں کے خلاف جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے اسرائیل کی حمایت کرتی چلی آرہی ہے۔ مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت کی بنا پر فلسطینی قوم سے معافی مانگے، انہوں کہا کہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کی بالادستی کے لیے صیہونی حکومت کے خلاف مقدمہ چلائے۔قابل ذکر ہے کہ برطانیہ اور امریکہ کی سازش سے پندرہ مئی انیس سو اڑتالیس کو اسرائیل کی ناجائز حکومت کے قیام کا اعلان کیا گیا تھا جسے فلسطینیوں نے یوم نکبہ قرار دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲