10 مئی 2017 - 17:16
آئی ایس او پاکستان کا 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان

امام خمینی کا فرمان روز روشن کی طرح واضع ہوچکا ہے کہ دنیا کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لاہور ( )آئی ایس او پاکستان کے مرکزی دفتر میںاجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری انصرمہدی  نے کہا کہ 16 مئی عالمی استکبار و استعمار کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا دن ہے امام خمینی کا فرمان روز روشن کی طرح واضع ہوچکا ہے کہ دنیا کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امریکہ ہے ،آج اسرائیل کا وجود عالم اسلام کیلئے خطرہ بن چکا ہے اگر عرب ممالک ان سازشوں کا شکار نہ ہوتے تو آج انسانیت کا ناحق خون نہ بہتا 16مئی کو امریکہ نے بزور طاقت اقوام متحدہ سے اسرائیل کے ناپاک وجود کومنظور کروایا تھا جس پر علامہ عارف الحسین الحسینی نے 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منانے کا اعلان کیا اور انکے حکم پر آئی ایس اوپاکستان ہر سال عالمی استکبار کے خلاف 16مئی کو یوم مردہ باد امریکہ دن مناتی ہے اس روز فلسطینی مظلوموں کی حمایت کرکے صیہونی مظالم سے پردہ اٹھایا جاتا ہے لہذا امسال بھی ملک گیر امریکہ و اسرائیل مردہ باد ریلیاں نکالی جائے گی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲