8 مئی 2017 - 13:06
رہبر انقلاب کی ہدایات پر عمل کرنا ہماری ترجیح ہے: صدر روحانی

ایران کے صدر نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے عوام کی مشکلات کے خاتمے کے مقصد سے سپریم لیڈر کی ہدایات اور ان کے دئے جانے والے احکامات کا من و عن عمل کرنا ہماری ترجیح اور کوشش ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ وطن عزیز کے عوام کی مشکلات کے خاتمے کے مقصد سے رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور ان کے دئے جانے والے احکامات کا من و عن عمل کرنا ہماری ترجیح اور کوشش ہے.

یہ بات صدر مملکت 'حسن روحانی' نے پیر کے روز ایران کے مغربی صوبے ہمدان میں ریلوے لائن منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی.

اس موقع پر صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے پیر کے روز ہمدان سے تہران تک ریلوے لائن کا باقاعدہ افتتاح کردیا.

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کے موسم گرما تک 837 کلومیٹر طویل مختلف ریلوے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور مجموعی طور پر اس سال کے آخر تک 1700 کلومیٹر طویل ریلوے لائن منصوبوں کو مکمل کرلیا جائے گا.

صدر روحانی نے بتایا کہ عوام کو زندگی کی بہتر سہولیات فراہم کرنی چاہئیں، عوام کے لئے زندگی کو مشکل نہ بنایا جائے اور عوام کی زندگی میں مداخلت بند ہونی چاہئے.

انہوں نے مزید کہا کہ رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں ریلوے نظام کی بہتری بالخصوص ریلوے لائن بچھانے کے عمل کو بڑھانے پر زور دیتے ہیں اسی مقصد کے لئے موجودہ ایرانی حکومت نے ریلوے شعبے اور لائن بچھانے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں.

صدر روحانی نے کہا کہ ایرانی قوم ملکی نظام اور انقلاب کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک کو اعلی درجے کی پوزیشن تک لے جائیں گے جو ہمارے بزرگوں کی خواہش تھی.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲