8 مئی 2017 - 13:00
صدر روحانی کی موجودگی میں ہمدان سے تہران تک ریلوے لائن کا افتتاح

صدر اسلامی جمہوریہ ایران 'حسن روحانی' نے پیر کے روز مغربی صوبے 'ہمدان' سے 'تہران' تک ریلوے لائن کا باقاعدہ افتتاح کردیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر اسلامی جمہوریہ ایران 'حسن روحانی' نے پیر کے روز مغربی صوبے 'ہمدان' سے 'تہران' تک ریلوے لائن کا باقاعدہ افتتاح کردیا.

تفصیلات کے مطابق، ہمدان اور تہران کے درمیان 267 کلو میٹر طویل ریلوے لائن بچھادی گئی ہے.

اس موقع پر صدر روحانی نے کہا کہ اس ریلوے لائن کے افتتاح کے بعد ہمدان کے عوام کی دیرینہ خواہش پوری ہوگئی.

صوبائی گورنر جنرل 'محمد ناصر نیکبخت' نے اس تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ لائن وے کی صورت میں بنائی گئی ہے اور مسافربردار ریل کے لئے 160 کلومیٹر کی رفتار اور کارگو ریل کے لئے 120 کلومیٹر کی رفتار مقرر کیا گیا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲