اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کئے گئے مقدمے کی سماعت کے موقع پر علمائے بحرین نے ایک بیان جاری کر کے عوام پر واجب قرار دیا ہے کہ وہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف عدالت سے جاری کئے جانے والے ہر حکم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
علمائے بحرین کے مشترکہ بیان میں آیا ہے کہ دین کے دفاع کی راہ میں اپنی جانوں کو نثار کرنے کے لیے تیار رہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ شیخ عیسی قاسم کو عدالت کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کرنا در حقیقت دین کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے، ان کی شہریت کی منسوخی تمام شہریوں کی شہریت پر حملہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس ظالمانہ عدالت سے جاری کیا جانے والا ہر حکم باطل ہے اور اس کا کوئی شرعی اور قانونی اعتبار نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲