اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے شامی مسئلے کے سیاسی حل کے لئے اقوام متحدہ کی زمہ دارانہ اور سنجیدہ کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا ہے.
ایران کا شام کے حوالے سے اقوام متحدہ کی ذمہ دارانہ کوششیں تیز کرنے پر زور
يہ بات جابر انصاري نے اقوام متحدہ كے خصوصي نمائندے برائے امور شام اسٹيفين ڈي ميستورا كے ساتھ قازقستان كے دارلحكومت آستانہ ميں ايك ملاقات كے دوران كہي.
شام كے عوام كو درپيش مشكلات اور مسائل كا حوالہ ديتے ہوئے انہوں نے كہا ہے كہ شامي بحران كے سياسي حل كے لئے اسلامي جمہوريہ ايران كي تعميري پاليسي جاري رہے گي.
تفصيلات كے مطابق، شامي حكومت اور باغي گروہوں كے درميان جنگ بندي كے لئے چوتھے امن مذاكرات آستانہ ميں آج شروع ہو گئے ہيں جس ميں روس ايران تركي اور شام كے امور ميں اقوام متحدہ كے نمائندے سميت شامي حكومت اور باغي گروہوں كے نمائندوں كے وفود شركت كررہے ہيں.
ايران كے نائب وزير خارجہ نے شامي حكومت كے وفد كے سربراہ بشار جعفري سے بھي ملاقات كي جس ميں انہوں نے شام ميں تازہ صورت حال كے حوالے سے گفتگو كي.
اس سے پہلے قازقستان كے دارلحكومت آستانہ ميں شام ميں خانہ جنگي كے خاتمے كے لئے روس، تركي اور ايران كي كوششوں سے شامي حكومت اور باغي گروہون كے درميان مذاكرات كے تين دور مكمل ہوچكے ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲