اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق دائیں بازو کی انتہا پسند جماعت نیشنل فرنٹ کی امیدوار، میرین لی پین نے انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران دہشت گردی کے بارے میں کہا کہ ملک کی انٹیلی جینس ایجنسیاں جن پر نظر رکھے ہوئے ہیں انہیں فوری طور پر ملک سے باہر نکال دیا جانا چاہئے- انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد کو حالیہ دورہ پیرس میں لیجن آف ہونر ایوارڈ دیئے جانے پر بھی کڑی نکتہ چینی کی۔ اعتدال پسند دھڑے کے رہنما اور ان مارچ پارٹی کے امیدوار آمانویل میکرون نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوگئے تو شام اور عراق میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کریں گے۔انہوں نے نیشنل فرنٹ کی امیدوار میرین لی پین پر ملک میں نفرت پھیلانے اور ملک کو خانہ جنگی کی جانب دھکیلنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ لی پین اور دہشت گردوں کے مقاصد ایک ہیں۔فرانس میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے سات مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
.......
/169