1 مئی 2017 - 13:16
سرحدی حملے میں لاپتہ ایرانی اہلکار کی بازیابی کیلئے سفارتی کوششیں تیز

ايراني پوليس نے پير كے روز ايك بيان ميں كہا كہ سرحدي علاقے ميرجاوہ ميں تعينات بارڈر گارڈز پر دہشتگردوں كے حملے كے نتيجے ميں 9 اہلكار شہيد، دو زخمي ہوگئے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے گزشتہ دنوں پاک، ایران سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں لاپتہ ہونے والے ایک ایران اہلکار کی بازیابی کے لئے سفارتی کوششیں تیز کی ہیں.

ايراني پوليس نے پير كے روز ايك بيان ميں كہا كہ سرحدي علاقے ميرجاوہ ميں تعينات بارڈر گارڈز پر دہشتگردوں كے حملے كے نتيجے ميں 9 اہلكار شہيد، دو زخمي ہوگئے اور ايك اہلكار اس حادثے كے بعد اب تك لاپتہ ہے.

بيان كے مطابق، زخمي ہونے والے اہلكاروں كي صورتحال خطرے سے باہر ہے اور ان ميں سے ايك كو اسپتال سے فارغ كرديا گيا.

ايراني پوليس نے بتايا كہ ايراني قوم كو لاپتہ سرحدي اہلكار كے حوالے سے تازہ ترين اطلاع موصول ہونے پر بتايا جائے گا.

ياد رہے كہ گزشتہ ہفتے ايران كے جنوب مشرقي صوبے سيستان و بلوچستان ميں واقع پاك،ايران مشتركہ سرحد كے قريب دہشتگرد عناصر كے ساتھ جھڑپ ميں 9 ايراني سرحدي محافظ شہيد ہوگئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲