30 اپریل 2017 - 16:23
صدر روحانی نے ایران کی سب بڑی تیل ریفائنری کا افتتاح کر دیا

صدر مملکت حسن روحاني کي موجودگي ميں پيٹرول پيدوار کي صنعت خودکفيل ہونے کے حوالے سے خصوصي جشن کي تقريب کا بھي انعقاد کيا گيا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صدر 'حسن روحانی' نے اتوار کے روز ملک کے جنوبی صوبے بندرعباس میں تعمیر ہونے والی 'ستارہ خلیج فارس' نامی تیل ریفائنری کا افتتاح کیا جس سے ملک میں پیٹرول پیدوار کی صنعت خودکفیل ہونے کا ہدف پورا کرلے گی.

تفصيلات کے مطابق، صدر مملکت حسن روحاني کي موجودگي ميں پيٹرول پيدوار کي صنعت خودکفيل ہونے کے حوالے سے خصوصي جشن کي تقريب کا بھي انعقاد کيا گيا.

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ايراني صدر نے قومي يوم خليج فارس اور ماہ شعبان المعظم ميں بڑي عيدوں کي آمد پر مبارکباد پيش کي اور کہا کہ اللہ کے فضل سے آج ہم ملک ميں پيٹرول پيدوار کي صنعت ميں خودانحصاري کي پوزيشن حاصل کرنے کا جشن منارہے ہيں.

انہوں نے مزيد کہا کہ ستارہ خليج فارس تيل ريفائنري کے دو فيزوں کي تعمير کے بعد ايران جلد پيٹرول برآمد کرنے والے ممالک ميں شامل ہوگا.

صدر روحاني نے گيسولين کي درآمدات کے خاتمے کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اب جلد مستقبل ميں پيٹرول کي درآمدات ختم اور دوسرے ممالک کو اس کي برآمدات کا آغاز کيا جائے گا.

صدر مملکت نے کہا کہ ستارہ خليج فارس تيل ريفائنري کي تعمير اور افتتاح جوہري معاہدے کي کاميابيوں ميں سے ايک اور ايراني تيل کي صنعت کي شاندار کارکردگي کي نشاني ہے.

تفصيلات کے مطابق، ستارہ خليج فارس ايران کي سب سے بڑي تيل ريفائنري ہے جو سپاہ پاسداران کے خاتم الانبيا ورکس آرگنائزيشن کے تعاون سے تعمير کي گئي ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲