28 اپریل 2017 - 14:46
ایران، عراق کا صحت کے شعبے میں باہمی تعاون کی بحالی پر اتفاق

ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر 'سيد حسن قاضی زادہ ہاشمی' اور خاتون عراقی وزیر صحت ڈاکٹر عدیله حمود نے ایک مشترکہ نشست کے اختتام پر دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر صحت ڈاکٹر 'سيد حسن قاضی زادہ ہاشمی' اور خاتون عراقی وزیر صحت ڈاکٹر عدیله حمود نے ایک مشترکہ نشست کے اختتام پر دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کرنے کے حوالے سے اتفاق کیا.

تفصيلات كے مطابق، يہ مشتركہ اجلاس گزشتہ بدھ كے روز عراق كے دارالحكومت بغداد ميں منعقد ہوا جس ميں فريقين نے زائرين اربعين حسيني سميت دونوں ممالك كے درميان صحت، ادويات اور تعليمي شعبوں ميں تعاون كو مزيد بڑھانے پر تبادلہ خيال كيا.

عراقي وفد كي رپورٹ كے مطابق اس اجلاس ميں دونوں ممالك كے طبي ماہرين نےادويات، صحت اور طبي تعاون كي راہ ميں موجودہ ركاوٹوں كو ختم كرنے كے مقصد سے تبادلہ خيال كيا.

تفصيلات كے مطابق، ايراني وزير صحت 'حسن قاضي زاده هاشمي' اور ان كے ہمراہ وفد نے اس نشست كے بعد بغداد ميں منعقدہ بين الاقوامي طبي ساز و سامان نمائش كا بھي دورہ كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲