28 اپریل 2017 - 14:42

ایرانی سفیر 'مہدی ہنردوست' نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں 'تہمینہ جنجوعہ' کے ساتھ اس ملاقات میں پاکستان کی جانب سے سرحدی حملے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر نے جمعہ کے روز پاک،ایران سرحدی علاقے میں دہشتگردوں کے حملے اور ایرانی اہلکاروں کی شہادت کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان 'محمدنواز شریف' کے نام صدر اسلامی جہوریہ ایران ڈاکٹر 'حسن روحانی' کے خط کو پاکستان کی سیکرٹری خارجہ کو پیش کردیا.

تفصیلات کے مطابق، ایرانی سفیر 'مہدی ہنردوست' نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں 'تہمینہ جنجوعہ' کے ساتھ اس ملاقات میں پاکستان کی جانب سے سرحدی حملے کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور تازہ ترین پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا.

پاکستان کی سیکرٹری خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان کے سرحدی علاقے کے قریب دہشتگردوں کے سفاکانہ حملے میں ایرانی اہلکاروں کی شہادت پر پاکستانی قوم اور حکومت کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کی قوم اور حکومت کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا.

یاد رہے کہ ایران کے صدر نے گزشتہ رات وزیراعظم پاکستان کے نام ایک پیغام میں دہشتگردوں کی جانب سے ایرانی سرحدی محافظوں پر حملے کے لئے پاکستانی سرزمین کے غلط استعمال پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے تعاون کریں.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲