28 اپریل 2017 - 12:08
افغان طالبان کا افغان فوج کے خلاف " آپریشن منصوری" کا اعلان

افغان طالبان نے افغانستان کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف " آپریشن منصوری " کے نام سے کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے افغانستان کی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف " آپریشن منصوری " کے نام سے کارروائیوں کے آغاز کا اعلان کردیا ہے۔ اس آپریشن کا نام مئی 2016 میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے جانے والے طالبان کمانڈر کے نام پر رکھا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان باغیوں کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گيا ہے کہ اس آپریشن میں سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا جائے گا جس میں روایتی لڑائی، گوریلا لڑائی، خودکش حملے کیے جائیں گے جبکہ اندرونی مدد حاصل کرکے بھی حملے کیے جائیں گے۔ واضح رہے کہ 21 اپریل کے روز افغان فوج کے یونیفارم میں ملبوس طالبان نے مزار شریف میں فوجی بیس پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 135 فوجی مارے گئے تھے۔

رپورٹس کے مطابق افغان نیشنل آرمی کی 209 ویں کور کے کپماؤنڈ میں واقع مسجد میں 2 حملہ آوروں نے خود کو اُس وقت دھماکے سے اڑالیا تھا جب فوجی اہلکار نماز جمعہ کی ادائیگی میں مصروف تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169