27 اپریل 2017 - 13:37
ایران، روس وزرائے دفاع کا شام کی علاقائی سالمیت کے احترام کا مطالبہ

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے دفاع نے ایک ملاقات کے دوران شام میں قیام امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے اور اس ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کا مطالبہ کیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے وزرائے دفاع نے ایک ملاقات کے دوران شام میں قیام امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کے لئے اور اس ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کا مطالبہ کیا ہے.

ايراني وزير دفاع اور لاجسٹك بريگيڈيئر جنرل 'حسين دہقان' نے چھٹي ماسكو سلامتي كانفرنس كے موقع پر اپنے روسي ہم منصب جنرل 'سرگئي شگوئي' كے ساتھ ملاقات كي.

اس نشست كے دوران فريقين نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائي مسائل پر تبادلہ خيال كيا گيا جس ميں ماسكو ميں تعينات اسلامي جمہوريہ ايران كے سفير ' مہدي سنائي ' نے بھي شركت كي.

ايران اور روس كے وزرائے دفاع نے شام كي تازترين صورتحال كا جائزہ ليتے ہوئے اور جنگ بندي كا تسلسل اور فروغ، انساني بنيادوں پر امداد كي ضرورت، امدادوں كي سہوليات كي فراہمي اور اس ملك كي خود مختاري اور علاقائي سالميت كے تحفظ پر زور ديا.

جنرل دہقان اور ان كے روسي ہم منصب نے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خيال كرتے ہوئے كہا كہ ايراني دارالحكومت تہران ميں دستخط ہونے والے معاہدوں كا نفاذ ضروري ہے.

تفصيلات كے مطابق ايراني وزير دفاع نے منعقدہ چھٹي بين الاقوامي سيكورٹي كانفرنس كے موقع پر اپنے بھارتي، برازيلي، سربيائي اور وينيزويلائي ہم منصبوں كے ساتھ ملاقاتيں كرتے ہوئے اور بين الاقوامي، علاقائي مسائل اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خيال كيا گيا.

ياد رہے كہ ايران كے وزير دفاع اور لاجسٹك بريگيڈيئر جنرل 'حسين دہقان' چھٹي بين الاقوامي سيكورٹي كانفرنس، روسي اور شامي ہم منصوبوں كے ساتھ سہ فريقي اجلاس ميں شركت كے لئے منگل كے روز 'ماسكو' پہنچ گئے.

ايران كے وزير دفاع كا يہ دورہ روسي ہم منصب جنرل 'سرگئي شگوئي' كي دعوت پر كيا جارہا ہے.

ماسكو ميں منعقدہ چھٹي بين الاقوامي سيكورٹي كانفرنس كا مقصد شام، يمن اور خطے كے ديگر ممالك ميں دہشتگردي كے مسائل كے علاوہ بين الاقوامي تبديليوں اور سائبرسپيس كا جائزہ لينا ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲