اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حیدرآباد، المہدی سینٹرجامشورو سے جاری ایک بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر فضل حسین اصغری نے کہاکہ پارہ چنار میں دہشت گردی کے واقعات افسوس ناک ہیں پاکستان بلخصوص پاراچنار میں دہشت گردی کے مسلسل واقعات حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔اصغریہ پاراچنار کے مظلوم عوام کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، پاراچنار کے عوام پاکستان کی دفاعی فرنٹ لائن ہے، دشمن کی نظریں اس علاقے پر عرصے سے ہیں لیکن یہاں کے محب وطن غیور عوام نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کا جواںمردی کے ساتھ مقابلہ کر کے خاک میں ملایا، یہاں کے باسیوں کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے۔فضل اصغری نے حکومت کی دہشت گردی کے خلاف ناکام پالیسیوں کا کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کالعدم تنظیموں ،داعش ،سپاہ صحابہ اور طالبان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے نتیجہ میں مسلسل انسانیت سوز واقعات ہورہے ہیں۔گزشتہ دنوں حکومت کی طرف سے شہر کی سیکورٹی سمیت تمام مطالبات منظور کئے جانے کی یقین دہانی کروائی گئی تھی لیکن حکومت اپنی رٹ قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہےواضح رہے کہ ۲۵ روز قبل ۳۱ مارچ بروز جمعہ پارچنار کے مرکزی بازار میں دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد شہید ہوئے تھے،جبکہ بعد از دھماکہ احتجاج کرنے والے مومنین پر بھی ایف اہلکاروں نے کرنل عمر کی ہدایت پر فائرنگ کردی تھی ، پارچنار کی عوام نے کرنل عمر کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا لیکن ریاستی اداروں نے اس پر کان تک نہیں دھرے اور آج ایک بار پھر ایف کی کڑی سیکورٹی کے باوجود دہشتگردوں نے بارود نصب کرکے ۲۰ سے زائد شیعہ مسلمانوں کو قتل کردیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲