24 اپریل 2017 - 15:43
پہلی بار ایران میں بے ہوش کئے بغیر دماغ کا آپریشن

ایران میں پہلی بار بے ہوش کیے بغیر دماغ کا آپریشن مشہد کے رضوی اسپتال میں کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کے مطابق جرمن ماہرین کی مشارکت سے کئے جانے والے اس آپریشن میں ایک اٹھائیس سالہ نوجوان مریض کے دماغ سے ٹیومر کو صاف کیا گیا۔ایرانی سرجن ڈاکٹر رضا زارع نے بتایا ہے کہ بے ہوش کیے بغیر ٹیومر کے آپریشن کے دوران اس بات کا موقع ملتا ہے کہ مریض کی قوت گویائی اور تحرک کو کنٹرول کیا جاسکے-انہوں نے کہا کہ اس طرح کے آپریشن میں ٹیومر کو صاف کرنے میں زیادہ مدد ملتی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ بے ہوش کیے بغیر انجام پانے والے آپریشن کے دوران سرجن کے پاس آپریشن مکمل کرنے کے لئے وقت کم ہوتا ہے کیونکہ آپریشن طویل ہونے کی صورت میں مریض کے اضطراب اور افسردگی میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ مشہد مقدس میں قائم تین سو بیس بیڈ کا یہ اسپتال حضرت امام رضا علیہ السلام کے روضے کے زیر انتظام چلایا جاتا ہے۔ یہاں جراحی کی جدید ترین سہولتیں میسر ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲