22 اپریل 2017 - 09:21
گزشتہ سال میں دھشتگردوں کی 30 تخریبکارانہ کاروائیوں کو ناکام بنایا گیا: ایرانی وزیر انٹیلی جنس

ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ گزشتہ سال میں سیکورٹی اداروں نے دہشتگردوں کی 30 تخریب کاری کاروائیوں بالخصوص بمب حملوں کا سراغ لگا کر ان کو ناکام بنا دیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ گزشتہ سال میں سیکورٹی اداروں نے دہشتگردوں کی 30 تخریب کاری کاروائیوں بالخصوص بمب حملوں کا سراغ لگا کر ان کو ناکام بنا دیا جن میں سے صرف چار واقعات کے بارے میں ایرانی عوام کو آگاہ کردیا گیا.

يہ بات علامہ 'سيد محمود علوي' نے گزشتہ روز ايران كے شمالي شہر 'ساري' ميں ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہي.

اس موقع پر انہوں نے مزيد كہا كہ وطن عزيز كے بہادر جوانوں اور حساس اداروں كي ہروقت تيار كي بدولت ملك سے ايسا كوئي ناخوشگوار واقعہ يا دہشتگردوں كي جانب سے تخريب كاري كا منصوبہ سامنے نہيں آيا.

علامہ علوي نے ايراني سپريم ليڈر كے بيانات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ دنيا كے كئي ممالك سميت علاقائي ممالك ميں بم دھماكہ، قتل اور بدامني كا بحران موجود ہے جبكہ اسلامي جمہوريہ ايران ميں سلامتي اور پائيدار امن جاري ہے.

انہوں نے بتايا كہ جذبہ شہادت اور حب الوطني ہماري قوم كي طاقت ہے جس سے دشمن خوفزدہ ہے.

ايراني وزير انٹيلي جنس نے كہا كہ اسلامي نظام ميں ذمہ داري لينا، امتحان الہي ہے اور اسلامي نظام پر عوام كي خدمت كو انتھك كوششوں كرنا چاہيئے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲