اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بدھ کو ایران - اٹلی سائنس و ٹیکنالوجی و ایجادات کے میدان میں تعاون سے متعلق اجلاس کے موقع پر امید ظاہر کی کہ ایران و اٹلی کے درمیان سائنسی و تحقیقاتی تعاون کو موجودہ سیاسی عزم اور علمی اقدامات سے بڑھایا جا سکتا ہے- اس موقع پر اٹلی کی وزیرتعلیم والریا فدیلی نے ایران اور اٹلی کے درمیان مشترکہ سائنسی اعلامیے پر دستخط کو نہایت اہم قرار دیا اور کہا کہ اس معاہدے پر دستخط سے ایران اور اٹلی کے درمیان سائنس و ٹیکنالوجی کے میدان میں تعاون کو فروغ حاصل ہوسکتا ہے-ایران اور اٹلی کے درمیان مشترکہ اعلامیے کے مطابق فریقین کے درمیان ، سائنس اور اعلی تعلیم نیز ٹیکنالوجی و ایجادات ، سائنس و ٹیکنالوجی پارک ، اور دونوں ملکوں کے درمیان منڈی تکنیک کے ماحول اور ٹیکنالوجی کمپلیکس کو فروغ دینے کے لئے تعاون انجام پائے گا-
.......
/169