اہل بیت نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اقوام متحدہ میں تعینات سویڈن کے مستقل مندوب نے امریکہ کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے سے شام پر فوجی کاروائی کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا.
تفصیلات کے مطابق؛ 'اولف ایسکاگ' نے جمعرات کو اقوام متحدہ میں میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ 2003 میں بھی سویڈن کے سابق سفیر 'ہنس بیلکس' کے ساتھ اقوام متحدہ میں موجود تھے مگر وہ حالیہ صورتحال پر بھی اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہیں.
سویڈن کے مندوب کا 2003 کا حوالہ دینے کا مقصد امریکی اور برطانوی حکومتوں کے جھوٹے دعووں کا اشارہ دینا تھا جنہوں نے 2003 میں عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کا بہانہ بنا کر اس ملک پر حملہ کردیا.
یاد رہے کہ سویڈن کے سابق سفیر ہنس بیلکس 2003 میں عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کی موجودگی کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے سربراہ تھے.
باوجود اس کے کہ انہوں بتایا تھا عراق میں کیمیائی ہتھیاروں کے کوئی شواہد نہیں ملے مگر امریکہ اور برطانیہ نے متعدد دعوے کئے کہ ان کے پاس عراق میں چھپائے گئے مہلک ہتھیاروں کے بارے میں اہم معلومات ہیں.
امریکا نے شام کے خلاف میزائل سے متعدد حملے کیے ہیں. امریکی محکمہ دفاع کے مرکز پینٹاگون کا کہنا ہے کہ مشرقی بحیرہ روم میں بحری بیڑے سے تقریبا 50 ٹام ہاک کروز میزائل سے شام کے ایک ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے.
امریکہ اور اس کے مغربی اتحادیوں نے شام پر فضائی حملے کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے جس کی شامی حکومت نے سختی سے تردید کی ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲