6 اپریل 2017 - 16:29
اردن کے شاہ عبد اللہ اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مشترکہ کانفرنس، ایران کا ایٹمی معاہدہ بدترین معاہدہ!

اردن کے شاہ عبداللہ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران معاہدے کو بدترین قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اردن کے شاہ عبداللہ نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے ایٹمی معاہدے کو بد ترین قرار دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیمیائی حملے کر کے شام نے اپنی حدود سے تجاوز کیا۔

بچوں اور خواتین پر کیمیائی حملے انسانیت کی توہین کے مترادف ہے، جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔

انہوں نے ایک طرف جہاں شمالی کوریا کو خطرہ کہا وہیں ایک بار پھر ایران کے ایٹمی معاہدے کو بد ترین قرار دے دیا۔

اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور اسرائیل فلسطین امن مذاکرات پر گفتگو کی گئی۔

دوسری جانب شاہ عبداللہ نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲