5 اپریل 2017 - 14:03
تہران پر حملے کی داعش کی دھکمیاں مضحکہ خیز ہیں: ایرانی وزیر انٹیلی جنس

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے دہشتگرد گروپ داعش کی جانب سے ایرانی شہروں بالخصوص تہران پر حملے کرنے کی دھکمیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ داعش کی ایسی من گھڑت باتیں مضحکہ خیز ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے دہشتگرد گروپ داعش کی جانب سے ایرانی شہروں بالخصوص تہران پر حملے کرنے کی دھکمیوں کے حوالے سے کہا ہے کہ داعش کی ایسی من گھڑت باتیں مضحکہ خیز ہیں.

علامہ 'سيد محمود علوي' نے بدھ كے روز تہران ميں كابينہ كے اجلاس كے بعد ميڈيا سے گفتگو كرتے ہوئے مزيد كہا كہ داعش كے دہشتگرد تہران پر حملے كرنے كي دھمكي دے رہے ہيں جبكہ وہ موصل كو جو اپنا گڑھ سمجھتے تھے، تو نہيں بچا سكے.

ياد رہے كہ داعش اور اس سے وابستہ تكفيري عناصر متعدد بار ايراني سرزمين ميں اپني غيرانساني كاروائياں كرنے كي كوشش كي ہيں مگر ايران كي سيكورٹي فورسز نے ہميشہ بروقت كاروائي كركے ان عناصر كي شيطاني سازشوں كو ناكام بنانے ميں كامياب ہوئي ہے.

اس كے علاوہ ايراني محكمہ انٹيلي جنس نے كئي داعش عناصر كو گرفتار كرليا ہے اور ان افراد نے اعتراف كيا تھا كہ وہ بعض علاقائي ممالك اور عالمي طاقتوں كي طرف سے ايران ميں تخريب كاري كے لئے سازشيں كررہے تھے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲