3 اپریل 2017 - 11:11
پاکستان سے رضاکارانہ طور پر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع

پاکستان سے رضاکارانہ طور پر افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہو گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کا رضاکارانہ طور پر افغانستان واپس لوٹنے کا عمل جو چند ماہ قبل رک گیا تھا، پیر کے روز سے پاکستان کے صوبوں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی سرحدوں سے پھر شروع ہو گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ پاکستان میں تیرہ لاکھ افغان شہری قانونی طور پر اور چھے لاکھ غیر قانونی طور پر موجود ہیں۔ پاکستان، افغانستان اور پناہ گزینوں کے امور میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کے مطابق پاکستان میں افغان پناہ گزیں، رواں سال کے آخر تک رہائش پذیر رہ سکتےہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے مختلف علاقوں اور سرحدوں پر افغان شہریوں کے، پاکستان کے علاقوں میں داخل ہونے کے سلسلے میں سخت تدابیر اختیار کررکھی ہیں اور اس نے اعلان کیا ہے کہ جن افغان شہریوں کے پاس سفری دستاویزات نہیں ہو ں گی انھیں پاکستان میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

.....

/169