1 اپریل 2017 - 16:28
 بنگلہ دیش میں انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ہلاک

بنگلہ دیش میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے بنگلہ دیش کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل ابو الکلام آزاد کمبائنڈ ملٹری ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہونے والے بنگلہ دیش کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل ابو الکلام آزاد کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ )میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئےہلاک ہوگئے ہیں۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق 25مارچ کو سلہٹ شدت پسندوں کے خلاف ہونے والے آپریشن میں بم دھماکے سے شدید زخمی ہونے والے رپیڈایکشن بٹالین کے انٹیلی جنس ونگ کے سربراہ لیفٹیننٹ کرنل ابو الکلام آزاد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سی ایم ایچ ہسپتال ڈھاکہ میں انتقال کر گئے ۔یاد رہے کہ 25مارچ کو سلہٹ شدت پسندوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کے خلاف ہونے والے آپریشن میں بم دھماکے سے پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے ،جب لیفٹیننٹ کرنل آزاد جائے حادثہ پر پہنچے تو دوسرا دھماکہ ہو گیا جس میں وہ بھی شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں فوری طور پر بہتر علاج کے لئے سنگا پور منتقل کر دیا گیا تھا اور 2روز قبل ہی انہیں ڈھاکہ واپس لا کر سی ایم ایچ ہسپتال میں علاج جاری تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے ۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169