اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جاپان کے درمیان دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر عمل درآمد کا آغاز ہوگیا ہے.
تہران ميں جاپاني سفارت خانے كے مطابق، اسلامي جمہوريہ ايران سے جاپان كو ايك خط موصول ہوا جس ميں ايران ميں موجود دونوں ممالك كے درميان مشتركہ سرمايہ كاري كے لئے تمام ركاوٹيں ختم كردي گئي ہيں.
چند ماہ قبل ايراني پارليمنٹ ميں ايران اور جاپان كے درميان مشتركہ سرمايہ كاري كے معاہدے كا ايك بل پيش كيا گيا تھا جس كو پاس كر ديا گيا تھا اور دونوں ممالك كے درميان يہ معاہدہ طے ہوا.
اس معاہدے كے تحت ايران اور جاپان كے درميان مشتركہ سرمايہ كاري كے لئے دونوں ممالك كے مختلف سياسي اور اقتصادي عہديداران اپنے تمام وسائل بروئے كار لاتے ہوئے اس معاہدے كے مكمل نفاذ كے لئے اپنا كردار ادا كريں گے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲