29 مارچ 2017 - 15:36
افغانستان میں طالبان دہشتگردوں کی ہلاکت

افغانستان کے مغربی علاقوں میں سینتالیس سے زیادہ طالبان عناصر ہلاک ہو گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایک اعلی افغان فوجی عہدیدار راز محمد اوریاخیل نے کہا ہے کہ صوبہ فراہ کے ضلع بالا بالوک میں طالبان کے ٹھکانوں پر افغان فوج کے حملے میں سینتالیس سے زیادہ طالبان ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں-

افغان فوج کے کمانڈر نے کہا کہ افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں کے حملے کے جواب میں طالبان کی کارروائی میں دونوں فریقوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے-

کہا جا رہا ہے کہ اس صوبہ میں غیرملکی فوجیوں کی نئی تعیناتی کے باعث جھڑپوں میں اضافہ ہوا ہے-

چند مہینے پہلے صوبہ فراہ کے گورنر نے ایک بیان میں اس صوبے میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کے فضائی حملوں میں مدد کے لئے دو سوغیرملکی فوجیوں کی تعیناتی کی خبر دی تھی-

۔۔۔۔۔۔۔

/169