اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر صنعت،کان کنی اور تجارت نے روسی سرمایہ کاروں اور برآمدات اور درآمدات کمپنیوں کے مینیجرز کے ساتھ ایک اجلاس میں ایرانی مصنوعات کی روس کو برآمدات بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا.
محمد رضا نعمت زادہ جو كہ ايراني صدر حسن روحاني كے دورہ روس كے موقع پر ان كے ہمراہ ماسكو ميں روسي حكام كے ساتھ اجلاس ميں روس كو ايراني مصنوعات كي برآمدات ميں اضافے كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا.
اس اجلاس ميں دونوں ممالك كے حكام نے اسلامي جمہوريہ ايران كي جانب سے روس كو ايران كے خشك ميوہ جات، فروٹ اور حلال اشيا كي روس كو برآمدات ميں اضافے كے حوالے سے مختلف طريقوں كا جائزہ ليا گيا.
اس دورے كے موقع پر محمد رضا نعمت زادہ نے روس كي مختلف تيل كمپنيوں كے مينيجرز اور بس فيكٹريوں كے نمائندوں كے ساتھ بھي ملاقات كي.
ايراني صدر حسن روحاني اپنے روسي ہم منصب ولاديمير پوٹن كي جانب سے باضابطہ دعوت پر دو روزہ دورے پر ماسكو ميں موجود ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲