26 مارچ 2017 - 15:08
افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں 22 طالبان ہلاک

افغانستان کے علاقے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں 22 افغان طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ڈرون طیارے نے افغان طالبان کی موجودگی کی اطلاع پر نازیان کے علاقے میں طالبان کے ٹھکانے پر دو میزائلوں سے حملہ کیا۔

اس ڈرون حملے میں افغان طالبان کے 22 طالبان مارے گئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

ذرائع کے مطابق حملے میں طالبان کمانڈر ذبیح اللہ آلیاس شینو اور داز گل بھی مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے اس حملے میں داعش کے دو دہشتگردوں سمیت 22 افراد کے ہلاک ہونے کی خبر دی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲