اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے نمائندے نکولائی میڈینوف نے کہا ہے کہ اسرائیل نئی یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے سے انکار کررہا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کررہا ہے۔ اقوام متحدہ میں مشرق وسطیٰ کے نمائندے نکولائی میڈینوف نے سیکورٹی کونسل کو بتایا کہ اسرائیل نے اقوام متحدہ کے مطالبات کے باوجود نئی بستیوں کی تعمیر روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔ اقوام متحدہ نے گزشتہ سال دسمبر میں ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں نئی یہودی بستیوں کی تعمیر فوری طور پر روک دے لیکن اسرائیل نے یہودی بستیوں کی تعمیر جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
.......
/169