اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گردی کے واقعے اور بی گناہ لوگوں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی.
محکمہ خارجہ کے ترجمان 'بہرام قاسمي' نے جمعرات کے روز اپنے ايک ميان انسداد دہشتگردي اور تشدد کي روک تھام کے مقصد سے بين الاقوامي سطح پر ايک شفاف اتحاد اور عالمي اجتماعي تعاون کے قيام پر زور ديا.
انہوں نے مزيد کہا کہ دہشتگردي کي کوئي سرحد نہيں اور اس لعنت کے خاتمے کے لئے بين الاقوامي اور علاقائي يکجہتي اور تعاون ناگزير ہے.
بہرام قاسمي نے لندن کے دہشتگردي حملے ميں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقين کے ساتھ يکجہتي کا اظہار کيا.
ياد رہے کہ گزشتہ روز برطانوي پارليمنٹ کے باہر نامعلوم افراد کي فائرنگ کے نتيجے ميں پوليس اہلکار سميت 5 افراد ہلاک اور 40 زخمي ہوگئے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲