اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر امریکہ تاریخی جوہری معاہدے کی خلاف ورزیوں سے باز نہ آیا تو اسلامی جمہوریہ ایران اس معاہدے سے پہلے والی صورتحال پر جانے کے لئے تیار ہے.
'محمد جواد ظريف' نے مزيد كہا كہ امريكہ نے اگر ايسي صورتحال پيدا كي جس سے ايران كے قومي مفاد كو نقصان پہنچے تو ايران اس معاہدے سے پہلے والي صورتحال پر چلا جائے گا اور زيادہ تر طاقتور بن كر ابھرے گا.
جواد ظريف نوروز كے موقع پر جو ايراني نئے سال 1396 كے آغاز پر منايا گيا اپنے خاندان اور رشتہ داروں سے ملنے اصفہان كے غيرسركاري دورے پر تھے.
انہوں نے بتايا كہ جيسا كہ سپريم ليڈر نے فرمايا كہ ايران اپنے وعدوں پر قائم ہے اور خلاف ورزي كا كوئي ارادہ نہيں ركھتا.
ظريف مزيد كہا كہ گزشتہ دو مہينوں ميں ايراني سائنسدانوں اور ماہرين كي محنت سے ہم نے انتہائي جديد سنٹفيوجز تيار كركے ان كا استعمال شروع كرديا گيا ہے جو كہ جوہري معاہدے كي منظوري كے وقت ايك خيال تھا.
انہوں نے كہا كہ امريكہ كي جانب سے اس تاريخي جوہري معاہدے كي خلاف ورزيوں كے باوجود ايران اس معاہدے كے نفاذ ضروري سمجھتا ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲