اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سرینگر/ جوان سال عالم دین اور امام جمعہ چھاترگام چاڈورہ سید مصطفی الموسوی کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما حجة الاسلام والمسلمین آغاسید حسن الموسوی الصفوی نے مرحوم کی گرانقدر دینی خدمات کو خراج تحسین نذر کیا اور مرحوم کے جملہ لواحقین کی خدمت میں ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کیا۔ مرحوم حوزہ علمیہ قم اسلامی جمہوریہ ایران کے فارغ التحصیل تھے۔ اور جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیراہتمام جمعہ اجتماع کے ایک اہم مرکز امام باڑہ چھاترگام کے امام جمعہ تھے۔ مرحوم ایک باعمل اور تقویٰ شعار عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ اصلاح معاشرہ کے امورات میں خصوصی دلچسپی رکھنے والی شخصیت کے حامل تھے۔ آغا صاحب نے بذات خود مرحوم کی نماز جنازہ پڑھائی۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے حوزات علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام اور مکتب الزہرا حسن آباد سرینگر میں مرحوم کے رسم قل تک متواتر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲